پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج مشقیںجاری

21

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقیں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے‘ پاک امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے سب یونٹ لیول پر ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔