فتنہ پارٹی کے ارکان کو شرم آنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

38

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ پارٹی کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے، یہ تحریک انصاف نہیں 9 مئی کے دہشت گرد ہیں، ان خیالات انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کئے گئے احتجاج پر کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج کرنے کے لیے پورے پنجاب سے عہدیدار اور ہارے ہوئے لوگ اکٹھے کئے گئے ہیں۔ انکے اپنے اسمبلی ممبران انکے ساتھ نہیں،فتنہ فساد پارٹی یہی کرسکتی ہے۔ یہ تحریک انصاف کے ارکان نہیں 9 مئی کے دہشتگرد ہیں۔ چار ماہ سے یہی ڈرامے بازی اور لچر پن ایوان کے اندر کیا جا رہا ہے۔