لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے حلف، بجٹ ڈے اور پھر وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران بھی اپوزیشن نے ایوان کا ماحول خراب کیا، مریم نواز نے پہلے روز ہی رانا آفتاب سمیت پوری اپوزیشن کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے یہاں تک کہا جتنے قابل احترام میرے لیے حکومتی ارکان ہیں اتنے ہی قابل احترام اپوزیشن ارکان ہیں۔