عمران خان کی کسی بھی وقت رہائی ہوسکتی ہے، سینیٹرعلی ظفر

42

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا معاملہ قریب آچکاکسی بھی وقت رہائی ہوسکتی ہے، مشکل وقت گزر چکا ہے، آخری عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ 12 تاریخ سے پہلے آنا ہے پھر کوئی کیس نہیں ہوگا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر ہدایت پر حملہ اور ان کا ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونا بڑا افسوس ناک واقعہ ہے، میں نے فیملی کے لوگوں اور عزیزواقارب سے بھی اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ہاؤس آف دی فلور بھی کہا کہ میں اپنے اوپر اٹیک کی ایف آئی آر بھی کراچکا لیکن کوئی اس کو
سنجیدگی سے نہیں لیتا، اس واقعے کے بعد یقینا ایکشن پلان کرنا چاہیے، انسداد دہشتگردی آپریشن کیلیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔اچانک آپریشن کا اعلان نہیں ہونا چاہیے تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ اب حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایک طرف مذاکرات کی بات ہوتی ہے دوسری طرف تشدد ڈبل ہوجاتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ مارو پیٹو بھی اورپھر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ،جو ممکن نہیں۔