ملکی برآمدات میں 10.5 ، درآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی

62

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 24.089 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 12.3 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 27.474 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جون 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ کا حجم 2.390 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی کے مقابلہ میں 15.1 فیصد گزشتہ سال جو ن کے مقابلہ میں 30.39 فیصد زیادہ ہے، مئی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.076 ارب ڈالر اور گزشتہ سال جو ن میں 1.833 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک کی برآمدات کا مجموعی حجم 30.645 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔