گھریلو ضرورت کی200سے زائد اشیاء دستیاب ہیں

53

کراچی ( کامرس رپورٹر )فوڈ پانڈا نے اب صارفین کواپنے پرائیویٹ ہائوس لیبل ” برائٹ” سے گروسری کی ایک نئی اور توسیع شدہ رینج سے خریداری کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صرف آن لائن گروسری اسٹور پانڈا مارٹ پر برائٹ کے تین ذیلی برانڈ کے تحت فریش پروڈیوس،برائٹ یمز پینٹری اسٹپلز،تیار کھانوں،اسنیکس و بیوریجز کے ساتھ ساتھ گھریلو ضرورت کی200سے زائد اشیاء دستیاب ہیں۔برائٹ کی رینج کی تمام اشیاء￿ پاکستان بھر کے تمام پانڈا اسٹورز پر دستیاب ہوںگی۔ فود پانڈا پاکستان کے ڈائریکٹر کیو-کامرس سید طحہٰ مغربی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوتے کہا کہ’’خاص طور پر پانڈا مارٹ پر متعارف کردہ برائٹ مصنوعات کی توسیع شدہ رینج متعارف اپنے صارفین کو اعلیٰ معیاری اورتازہ اشیاء￿ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ہم اپنے سپلائرز کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتے ہیںکہ ہماری مصنوعات نہ صرف انتہائی معیاری ہوں بلکہ قیمت میں بھی مناسب ہوں۔ہم اپنی آفرز بڑھاتے رہتے ہیں۔