کراچی ( کامرس رپورٹر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اوربھاری ٹیکسوں کے ساتھ کے الیکٹرک کے بلوں کی وصولی پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہوئے چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو چھ ماہ کے لئے ٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ مہنگائی اور بیروزگاری سے متاثرہ افراد سکون کا سانس لے سکیں۔ شریف میمن نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی،گیس. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے. شریف میمن نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے. موجودہ بجٹ عوام دوست اور غریب پرور بجٹ نہیں تھا بلکہ آئی ایم ایف سے بھاری قرضوں کے حصول کے تیار کیا گیا تھا شریف میمن نے کہا کہ حکومت خراب معاشی کارکردگی کا بوجھ غریب پر ڈال رہی ہے شریف میمن نے کہا کہ کراچی میں شدید گر می میں طویل ترین دورانیہ بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک عوام کو بھاری ٹیکسوں سمیت ہزاروں اور لاکھوں روپے مالیت کے بلز بجھوارہا ہے جوکہ سنگین مذاق ہے دوسری جانب شدید گر می میں بجلی نہ ہونے سے بڑی لوگ مررہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں شریف میمن نے کہا کہ اگر ایک مزدور 300 سے زائد بجلی کے یونٹ خرچ کر تا ہے تو اس کاء کم از کم 15000روپے بجلی کا بل آتا ہے۔