عبدالخالق افغانی اسٹیڈیم فٹبال کی رونقیں بحال کرنے پر یوم تشکرمنایا گیا

117

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے قدیم فرینڈز  فٹبال کلب ڈی ایف سینٹرل عبدالخالق افغانی فٹبال اسٹیڈیم فیڈرل بی ایریا پر مویشی منڈی اور دیگر کمرشل کام کو روکنے کے تاریخی فیصلے پر معزز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اظہار تشکر کے طور پر یوم تشکر منایا گیا اس موقع پر عبدالخالق فٹبا اسٹیڈیم پر ایک پروقار مگر سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد نظام نے کیا اس موقع پر کلب کے مرحومین  سابق عہدے داران قاضی شاہ نواز بخت، اظہار الدین احمد خان اور ذاکر بابو کھتری کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی تقریب میں فرینڈز فٹبال کلب کی 1970 بنیاد رکھنے والے کلب کے بانی حبیب خان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے عادل عسکری، سندھ اسپورٹس بورڈ کی میڈیم حاجرہ نواب، اسماعیل شاہ، محمد سراج، عمران احمد سلفی کی شرکت۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری فرینڈز فٹبال کلب آصف زیدی نے ایم پی اے عادل عسکری اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد پر خوش آمد کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔