پی سی بی کا اجلاس طلب، ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی ایجنڈے کا حصہ نہیں

124

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اپنے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس 6 جولائی کو لاہور ہیڈکواٹرز میں طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مالی سال 2024-25 کے مالیاتی بجٹ کی منظوری ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بحث ایجنڈے سے غائب ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے انکشاف کیا کہ بجٹ کی منظوری پر سختی سے توجہ دی جارہی ہے جبکہ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بارے میں خدشات بھی اہم امور کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ بند دروازوں کے پیچھے شروع ہوچکی ہے۔