کراچی (کامرس رپورٹر)سرکاری افسران کو ٹیکس سے استثنا دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فنانس ایکٹ ترمیم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی سمیت دیگر افسران کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دیا ہے۔