ٹی 20 ورلڈکپ میں ہر شعبے میں کئی ریکارڈز بنے

77

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) ٹی 20 ورلڈکپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا، سب سے زیادہ فتوحات، وکٹوں اور چھکوں کے ریکارڈز الٹ پلٹ ہوگئے۔ حال ہی میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈکپ میں کئی ریکارڈز قائم ہوئے، فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کا ٹکرا ہوا، جس میں سے ایک کے زیادہ میچز جیتنا یقینی تھا ، بھارت کی فتح سے دونوں ٹیموں کی ایونٹ میں 8، 8 فتوحات ریکارڈ ہوئیں۔بلو شرٹس کا کینیڈا کے ساتھ پہلے رائونڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارت نے 7 وکٹ پر 176 رنز بنائے ، یہ کسی بھی ٹی 20ورلڈکپ فائنل میں سب سے بڑا مجموعہ ہے، اس سے قبل 2021میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 وکٹ پر 173 رنز اسکور کیے تھے۔ روہت شرما ٹی 20 عالمی ٹرافی جیتنے والے معمر ترین کپتان بنے، انھوں نے یہ ٹائٹل 37 سال اور 60دن کی عمر میں حاصل کیا۔ً