فٹ بال فیڈریشن کا مالیاتی مشیر کے لئے تجاویز موصول کرنے کااعلان

46

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مالیاتی مشیر کے لئے تجاویز (آر ایف پی) موصول کرنے کااعلان کیا ہے جو پی ایف ایف کو فٹ بال (سینئر) اور فٹسال لیگ چلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پی ایف ایف کو معروف ایڈوائزری فرمز اور کنسلٹنٹس سے اظہار دلچسپی پہلے ہی موصول ہو رہے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی فرمز پی ایف ایف کی ویب سائٹ www.pff.com.pk پر بڈ کی مکمل دستاویزات حاصل کر سکتی ہیں اور بڈ کی دستاویزات کے حوالے سے سوالات کیلئے 15 جولائی 2024 کو فٹ بال ہائوس لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کر سکتی ہیں۔ ٹیکنیکل بڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی ہے جوکہmail@pff.com.pk پر موصول کی جائے گی جبکہ فنانشل بڈ 24 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔