اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر اسپورٹس کیمپس2024ء جاری

68

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر ا سپورٹس ٹیبل ٹینس کیمپ نشتر پارک ا سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں جاری ہے،ٹیبل ٹینس کے سمر اسپورٹس کیمپ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے درجنوںبچے کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ماہر کوچزیاسر بھٹی اورمحمدوحید نے بچوں کوٹیبل ٹینس میں آئی فوکس اور ہینڈ پوزیشن کے بارے میں تربیت دی ۔ بچے ٹیبل ٹینس میں اپنے ہاتھ اور آنکھوں کے استعمال میں تیزی کس طرح لا سکتے ہیں ،کوچز نے بچوں کو سٹیمنا بڑھانے کیلئے ایکسرسائز بھی کروائیں ، اس کے علاوہ، کوچز نے بچوں کو کھانے کے پلان بارے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے سمر ا سپورٹس کیمپس کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سمر ا سپورٹس کیمپس بچوں کی اسپورٹس کے حوالے سے تربیت میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔