نیدرلینڈز اور ترکی یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں

121

برلن/لندن (سید عاصم علی قادری) نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیمیں یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاپ 16 میچ میں رومانیہ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہراکر ٹاپ۔8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ترکی کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔