دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی جرنلسٹ اسپورٹس ڈے منایا گیا

39

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) راولپنڈی اسلام آباد ا سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عالمی جرنلسٹس اسپورٹس ڈے جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد ا سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے اسپورٹس جرنلسٹس اور کھیلوں سے وابستہ آفشلز اور اتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پر وقار تقریب سے رسجا کے صدر محسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور دنیا میں کھیلوں کی ترقی کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا بہت اہم کردار ہے۔