لاڑکانہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکا جاں بحق

17

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل گڑھی یاسین کے گاؤں حاجی فتح محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ زاہد حسین ولد قلندر بخش شر شدید زخمی ہو گیا جسے ٹراما سینٹر لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ تحصیل گڑھی یاسین کے نواحی گاؤں حاجی فتح محمد کے رہائشی زاہد حسین شر کو پرانے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ دوسری جانب متوفی نوجوان کی لاش اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔