دہشت گردی کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ہو گا، ضیا لانگو

22

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے، منصوبے سے سیکورٹی کے واقعات کا موثر طریقے سے جواب دیا جا سکے گا۔ وزیر داخلہ بلوچستان بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا، آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا، چیف آپریٹنگ آفیسر کوئٹہ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، ضیاء لانگو نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنا حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، پروجیکٹ کا مقصد جلد جرائم کا خاتمہ اور مجرموں کی گرفتاریاں ہیں، دُعا ہے سیف سٹی پروجیکٹ صوبے کے عوام کے لیے فائدہ مند اور تحفظ کا ذریعہ ثابت ہو، حکومت کے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی جان مال کی تحفظ اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ فورسز بھی نشانہ بنے ہیں، دہشت گردی کی جنگ میںفورسز کی لازوال قربانیوں پر ہمیں فخر ہے، دہشت گردی کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہو گا، فورسز ریاست کے سپاہی کے طور پر سیف سٹی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کرلیں گے۔