یونان میں ملازمین ہفتے میں 6روز کام کریں گے

58

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان یورپ کا پہلا ملک بن گیا جہاں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کے قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے۔ فی الحال چند کاروباری اداروں کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد یونان میں ملازمتوں کے موقع بڑھانا ہے۔ ان قوانین کی منظوری گزشتہ برس دی گئی تھی ۔ دوسری جانب نجی اداروں کے ملازمین کو 2 آپشن دیے گئے ہیں کہ یا تو وہ روزانہ اضافی 2 گھنٹے کام کریں یا ہفتے میں 6 دن کام کریں۔