شمالی کوریا کے میزائل تجربات غیر ذمے دارانہ حرکت ہے‘ پینٹاگون

56

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شمالی کوریا کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل تجربے کو غیر ذمے دارانہ فعل قرار دیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل پیٹ رائڈر نے شمالی کوریا سے سفارتی بات چیت کے عمل میں لوٹنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقوں کے جواب میں شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔