پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 3ملزمان گرفتار

76

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 2کراچی اکیڈمی کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ڈاکو گرفتار ہوئے جن میں 01 زخمی کی شناخت 32 سالہ محمد امجد ولد واحد بخش اور دوسرے کی پرویز ولد عمران کے نام سے ہوئی ۔ تاہم اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے 01 پستول چھینے گئے موبائل فون اور رکشہ برآمد کر لیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر کورنگی 44C نیوی کی دیوار کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ۔زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت26سالہ رمضان ولد محمد امیر کے نام سے ہوئی ،زخمی ہونے والے ڈاکو کوجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔