بطور قوم ہم سب میں صلہ رحمی کا جذبہ ہونا چاہیے‘سعدیہ راشد

79

کراچی (پ ر)ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہمدرد پاکستان کے تعاون سے کم وسائل کے حامل100 گھرانوں کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز کی مد میں سامان فراہم کیا گیا۔ اس حوالے سے شہر کراچی کے مقامی ہال میں حالیہ دنوں میں خصوصی تقریب کا انعقادعمل میں لایا گیا،جس میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ضرورت مند لوگوں میں سامان تقسیم کیا۔ان کے ہمراہ ہمدرد پاکستا ن کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر ابو طالب بھٹو اور ڈائریکٹر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ راشد نے کہا کہ بطور قوم ہم سب میں صلہ رحمی کا جذبہ ہونا چاہیے۔ سفید پوش ہم وطن ہم سے فریاد نہیں کرپاتے، ہمیں ازخود اپنے پڑوسیوں اعزاو اقربا کی مجبوریوں اور تکالیف کو سمجھنا ہوتا ہے۔سید محمد ارسلان نے میڈیا کے نمائندگان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمدرد پاکستان اساسی طور پر ایک فلاحی ادارہ جس کا منتہائے مقصود خدمت خلق ہے۔ اسی لیے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے تحت نہ صرف متفرق رفاہی اقدامات کیے جاتے ہیں بلکہ ٹیم پاکستان جیسے رفاہی اداروں کی حوصلہ افزائی اور معاونت بھی کی جاتی ہے۔ ٹیم کراچی کی جانب سیصدر ثاقب ذیشان، نائب صدر ذیشان الرب جعفری، بورڈ ممبر محمود ارشد اور بورڈ ممبر مفتی شاکر صدیقی صاحب بہ طور میزبان موجودتھے۔