پانی وبجلی بحران سنگین تر ہوگیا جلد احتجاج کی کال دینگے، مدثر انصاری

88

کراچی(پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا ہے کہ ضلع غربی میں بد ترین لوشیڈنگ پانی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،شہریوں کا غم وغصہ سڑکوں پر نظر آنے لگا ، اورنگی میں جابجا سڑکوں پر احتجاج ، حکام کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔اگر نوٹس نہ لیا تو ذمے دار حکومت سندھ، واٹر بورڈ‘ کے الیکٹرک ہوگی ، جماعت اسلامی بہت جلد ضلع غربی میں بڑے احتجاج کی کال دے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے پانی وبجلی بحران پر اپنے شدید ردعمل میں کیا۔ یہاں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ضلع بھر میں شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے مشاورت کررہے ہیں۔ ضلع بھر میں امن وامان کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے جماعت اسلامی احتجاج کو منظم کرے گی تاکہ پانی اور بجلی بحران حل ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بھی رابطے میں ہیں تاہم حکومت کی جانب سے روا رکھی گئی بے رخی ہمیں شدید ردعمل پر مجبور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی میں بجلی سلیب عوام پر ظلم ہے‘ حکومت فوری واپس لے۔