قائد آباد میں سربریدہ ‘ٹکڑوں میں کٹی لاش کامعما حل

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیرپائو مولا مدد قبرستان سے ملنے والی ایک بوری بند سربریدہ، ٹکروں میں کٹی لاش کو شناخت کرلیاگیا، مبینہ قاتل میاں بیوی کوگرفتار کرلیاگیا،آلہ قتل برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد آباد کی حدود سے سربریدہ اور ہاتھ پیر کٹی لاوارث لاش کا معما حل،گزشتہ روز شیرپاو مولا مدد قبرستان سے ایک بوری بند سربریدہ نامعلوم لاش ملی تھی مقتول کی شناخت جمال شاہ کے نام سے ہوگئی مقتول کا تعلق چارسدہ سے تھاجو کراچی میں شیرپائو کے علاقے میں رہائش پذیر تھا،مقتول 4 بچوں کا باپ تھا،مقتول جمال شاہ کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت محمد سید اور ملزمہ ناصرہ کے ناموں سے ہوئی‘ قاتل میاں بیوی ہیں، کی رہائش بھی شیرپائو کالونی ہی میںہے، قاتل محمد سید ائرفورس میں سویلین ملازم ہے،جبکہ ملزم میاں بیوی سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری ٹوکہ اور پستول کے علاوہ مقتول جمال شاہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ،ملزمان نے مقتول کے ہاتھ پائوں اور گردن کاٹ کر الگ بورے میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے تھے مقتول جمال شاہ کا دھڑ تو مل گیا تھا لیکن اب تک مقتول جمال شاہ کے جسم کے دیگر اعضا نہیں ملے مقتول جمال شاہ کے جسم کے دیگر اعضا جس نالے میں پھینکے گئے تھے نالے کے تیز بہائو کی وجہ سے اب تک مقتول جمال شاہ کے جسم کے دیگر اعضا نہیں ملے پولیس کا کہنا ہے کہ نالے کو ہر طرف سے چیک کیا جارہا ہے بہت جلد مقتول جمال شاہ کے دیگر اعضا مل جائیں گے پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔