سوئیڈن: پوتے پوتی کی پیدایش پر دادا دادی کو چھٹیاں دینے کا اعلان

50

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن میں حکومت نے پوتا یا پوتی کی پیدائش پر دادا اور دادی کو 3ماہ تک دیکھ بھال کے لیے چھٹیاں دینے کا قانون نافذ کر دیا۔گزشتہ برس دسمبر میں سوئیڈش پارلیمان نے پیرنٹل الاؤنس کی والدین کو منتقلی کی حکومتی تجویز کو منظور کیا تھا۔ یہ قانون سوئیڈن کے اسکینڈینیوین ممالک کا حصہ ہونے کے 50 سال بعد بنا ہے ،جس کے تحت والدین اپنی پیرنٹل الاؤنس کا کچھ حصہ اپنے والدین کو منتقل کر سکتے ہیں۔