ریلوے پولیس اہلکار کے بروقت اقدام سے مسافرکی جان بچ گئی

30

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں ٹرین میں چڑھتے وقت توازن برقرار نہ رکھ سکنے والے مسافر کی جان کو اس وقت خطرہ لاحق ہو گیا تھا جب اس کا پیر پھسل گیا، تاہم ریلوے پولیس اہلکار نے بروقت اسے کھینچ لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین سے گرنے والے ایک مسافر کی جان بچائی ہے، جس پر سہیل نامی مسافر نے پولیس کانسٹیبل مجاہد بٹ کا شکریہ ادا کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔