کراچی (پ ر)داؤدی بوہر ہ برادری کے رہبر، سیدنا مفضل سیف الدین نے اسلامی سال 1446ہجری کے آغاز پر عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی کو منتخب کیا ہے۔حکومت پاکستان اور پاکستان کی داؤدی بوہرہ برادری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو عشرہ مبارکہ کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔تقریبات کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کراچی داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیاکو آرڈینیٹر شبیرہریانہ والا نے کہا ’’عشرہ مبارکہ کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے 80,000 سے زائد داؤدی بوہرہ افراد کی شرکت متوقع ہیں۔