روس نے رومانیہ کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

50

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے رومانیہ کے ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔ روسی امور خارجہ کے مطابق ماسکو میں متعین رومانیہ کے سفیر کرسٹیان اسٹراٹ کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بخارسٹ میں روسی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو بلا وجہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا تھا۔