پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام

223

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاور حکومت کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے اپنے پیغام میں بتایاکہ ہم نے ڈیلرز کو کہا ہے کہ اپنے پمپس پر4جولائی تک کا پیٹرول رکھیں۔عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس خشک ہونا شروع ہوجائیں گے اورجب تک حکومت 0.5فیصد کا ایڈوانس ٹیکس عاید کرنے کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔عبد السمیع خان نے کہا کہ ملک بھر 13 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے، میری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروالیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین اوگرا سے ملاقات ہوئی لیکن مسئلے حل کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ہے اورملاقات میں نتیجہ نہ نکلنے کی سبب ہڑتال کر رہے ہیں۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔