برطانیہ میں آج عام انتخابات ،تمام پارٹیاں جیت کیلئے پر عزم

148

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے لاکھوں ووٹرز آج 4 جولائی کو ووٹ ڈال رہے ہیں، ووٹرز مختلف حلقوں اور علاقوں سے ساڑھے 6 سو قانون سازوں کو منتخب کریں گے اور اس پارٹی جس کے قانون سازوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی، اس کے سربراہ ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے، انتخابات میں جیت کے لیے تمام پارٹیاں پرعزم ہیں۔ انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے
کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کو کم از کم 326 نشستیں درکار ہوں گی۔ برطانوی عام انتخابات میں تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے ساڑھے 4 ہزار سے زاید امیدوار میدان میں ہیں۔ کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔ انتخابات میں ملک بھر میں ووٹنگ کے لیے 40 ہزار سے زاید پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا۔ انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کو کم از کم 326 نشستیں درکار ہوں گی۔ الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ یاد رہے برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے حکومت کی مدت قانونی طور پر جنوری 2025 تک ہے مگر 22 مئی کو برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔