کے پی کے میں یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

150

پشاور:یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ  کے موقع پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 7جولائی کو یکم محرم الحرام کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد یوم عاشور17 جولائی کو ہو گا۔