مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کر تی ہیں، علی محمد

149

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  ہوئی تو وہاں پنجاب کا ایشو ڈسکس ہوا تھا،پی ٹی آئی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے تحفظات درست ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کر تی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  قومی اسمبلی میں ہمارے رکن اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل سے چھوٹی سی غلطی ہوئی ان کو بڑی سزا دی گئی،دھڑے بندیوں کے حوالے سے تاثر کو ہم رد کرتے ہیں،،اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے باہر اجلاس بلایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنا چاہیے لیکن یہ حکومت عجیب ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر اور حافظ فرحت سے احکامات دیئے، ہمارے ایم پی ایز پنجاب میں مشکل حالات میں پرفارم کر رہے ہیں۔