زیتون:وزن گھٹانے اور شوگر نارمل کرنے کیلیے دوا سے بھی بہتر

294

واشنگٹن:طبی ماہرین نے زیتون کو وزن گھٹانے اور شوگر نارمل کرنے  کے لیے دوا سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔

تحقیق کاروں نے تازہ تجربات کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ زیتون میں موجود ایک خاص قدرتی مرکب ایلینولک ایسڈ خون کے اندر موجود شوگر کی سطح گھٹانے میں معاون رہتا ہے اور نتیجتاً وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی تحقیق اور اس کے نتائج انسانوں میں مٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے محفوظ رہنے کے لیے سستے اور قدرتی حل کی جانب پیش رفت ہے۔ سائنس دانوں نے چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں جن چوہوں کو صرف ایک ہفتے کے لیے منہ کے ذریعے ایلینولک ایسڈ دیا گیا، ان کا وزن خاصا کم دیکھا گیا اور علاج سے پہلے خون میں شوگر کو بھی کنٹرول پایا گیا۔