وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

127

آستانہ: شنگھائی تعاون تنظیم  کا دو روزہ سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

2023 میں ورچوئل اجلاس کے بعد، اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما آستانہ میں اکٹھے ہوں گے، جس میں بیرالس کو نئے رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا، جس سے رکن ممالک کی تعداد 10 ہو جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم چینی اور روسی صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم، جو اصل میں 1996 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد شنگھائی فائیو کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا، باقاعدہ طور پر 2001 میں ازبکستان کی شمولیت کے بعد شروع کیا گیا تاکہ علاقائی سلامتی پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

 پاکستان اور بھارت 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بنے تھے جبکہ ایران نے گزشتہ سال اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔