2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک

144
development in blocking mobile

اسلام آباد:ٹیلی کام کمپنیوں نے  2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت گوشوارے جمع ہونے پر بلاک کی گئی 62 ہزار موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں جب کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی سمز کو بلاک کردیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے بھیجے گئے بیجز پر ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرکے کمپلائنس رپورٹس فراہم کررہی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔