انٹر نیشنل کرکٹ کونسل:  ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی

211
New T20 rankings released

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے اختتام کے بعد نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں سب سے بڑی تبدیلی آل راونڈرز میں دیکھنے کو ملی جہاں ہاردک پانڈیا نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوینٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی تاہم ویسٹ انڈیز کے برانڈن کنگ اور جانسن چارلس ایک ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ پہلی ، بھار ت کے سوریا کمار یادیو دوسری، فل سالٹ تیسری، بابراعظم چوتھی ، محمد رضوان پانچویں ، انگلینڈ کے جوز بٹلر چھٹی، بھارت کے یشوی جیسوال ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

نئی رینکنگ  میں باولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے اینرچ نورٹے نے بڑی چھلانگ لگائی اور 7 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پہلی پوزیشن انگلینڈ کے عادل رشید کے پاس ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے ہرسانگا موجود ہیں ۔ افغانستان کے راشد خان دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں، ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے ، بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں ، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا در درجے تنزلی کے بعد آٹھویں ، بھارت کے کلدیپ یادیو تین درجے ترقی کے بعد نویں اور افغانستان کے فضل الحق فاروقی تین درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

آل راونڈرز کی فہرست میں بھارت کےہردیک پانڈیا نے لمبی چھلانگ لگائی اور دو درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ، سری لنکا کے ہرسانگا بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ، آسٹریلیا کے مارکس سٹونس، زمبابوے کے سکندر رضا اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

افغانستان کے محمد نبی کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ سیدھے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں ، نیپال کے دپیندر سنگھ ساتویں، انگلینڈ کے لیام لیونگ سٹون ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں اور انگلینڈ کے موئن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔