مذہبی تقریب کے دوران بھگڈر کے ذمہ دار “بھولے بابا” فرار

245

بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگڈر کے نتیجے میں 121 ہندو زائرین ہلاک ہوگئے جبکہ بھگڈر کے ذمہ دار “بھولے بابا” فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھگڈر کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے 121 ہندو زائرین کے ذمہ دار “بھولے بابا” کو پولیس لگن تلاش کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ یوپی نے میڈیا سے فگتگو کے دوران حکم دیا ہے کہ بابا نارائن ہری عرف ساکار وشو ہری عرف بھولے بابا کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ 

یہ حادثہ اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں دریائے گنگا کے کنارے اس وقت پیش آیا جب وہاں موجود ہزاروں ہندو زاہرین بھولے بابا کے پیر چھونے اور اُن کے پیروں کی دھول چومنے کیلیے بے تاب تھے۔ 

اس حادثے میں زخمی ہونیوالے زاہرین کو جلد از جلد بس، رشکے اور یہاں تک کے موٹر سائیکلوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھولے بابا پر شدید گرمی میں پینے کے پانی بروقت نہ ملنے الزام لگائے گئے جبکہ انہوں نے اتنی بڑی بھیڑ تو جمع کرلی تاہم اُسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی کا بندوبست نہیں بھی کیا اور لوگوں کے لیے پینے کے پانی کا اہتمام بھی نہیں کیا۔ شدید گرمی میں پینے کے پانی بروقت نہ ملنے سے کئی معمر زائرین کی حالت بگڑ گئی۔ 

بھگدڑ میں 121 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کو آشم رام کُٹیر چیریٹیبل ٹرسٹ بلڈنگ پر بھولے بابا کا وہاں ہونے انکشاف ہوا۔ جب چھاپہ مارا تاہم بابا پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔