ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

130

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت 242300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافہ سے 207733 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 2325 ڈالر فی اونس ہے۔