انٹر بینک میں ڈالر آج کتنا مہنگا ہوا؟

145

 پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

 انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔