پختونخوا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا: سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

421

باجوڑ: خیبر پختونخوا میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کیا گیا، جس میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور 2 دیگر افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر کی گاڑی کو ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تبا ہو گئی۔ دھماکے میں  سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تینوں افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے علاوہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی شامل ہیں۔