کراچی سے اغوا ہونیوالا آئی ٹی کاطالبعلم حیدرآباد سے بازیاب

137

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے منظور کالونی سے اغوا ء ہونے والے نوجوان طالبعلم کو نسیم نگر پولیس نے دوران چیکنگ بازیاب کروالیا ۔حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگر پولیس نے دوران چیکنگ کراچی کی جانب سے آنے والی ایک مشکوک بغیر نمبر پلیٹ کرولا کار کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر کار میں سوار ملزمان نے پولیس کے اشارے پرمغوی نوجوان کو کار سے اتار کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مغوی نوجوان کا نام عاطف جٹ ہے جوکہ آئی ٹی کا طالب علم ہے اور نوجوان کے بیان کے مطابق اسے چند نامعلوم افراد نے زبردستی کار میں ڈالا اور کراچی سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ،نوجوان عاطف جٹ نے مزید بتایا کہ کار میں سوار ملزمان اس سے ویب سائٹ ہیک کے متعلق پوچھ گچھ کررہے تھے جنہیں میں نے بتایا کہ میں ایسا کام نہیں کرتا اور نہ کرسکتا ہوں،نوجوان عاطف جٹ کی فیملی کو مطلع کرنے کے بعد نوجوان اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی روانہ ہوگیاجبکہ عاطف جٹ کی فیملی کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکارکرتے ہوئے عاطف جٹ کے بحفاظت ملنے پر گھر والوں کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، انچارج نسیم نگر مظفر خالدی اور پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔