حیدر آباد سینٹرل جیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ،علی حسن زرداری

128
حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری سینٹرل جیل میںبیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران خاتون اہلکار کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری سینٹرل جیل میںبیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران خاتون اہلکار کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ حیدر آباد سینٹرل جیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور یہاں بھی سولر سسٹم کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔وہ سینٹرل جیل میں سندھ جیل اسٹاف کے اٹھارہویں بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ،شہید بے نظیر آباد اور جیکب آباد کی جیلوں کو سولر سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاری ہے اسی طرح حیدر آباد سینٹرل جیل کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ کئی سالوں کی خرابی ہے چھ ماہ میں جو مجھ سے ہوسکا میں نے کیا مزید کوشش کررہا ہوں۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ آمد پر صوبائی وزیر کو سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ صوبائی وزیر نے شرکا میں سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کیں جبکہ تقریب میں اعلیٰ پولیس کے افسران و حکومتی افسران نے بھی شرکت کی۔