جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز، عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

98

اسلام آباد (آن لائن)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔انہوں نے یہ ریمارکس منگل کودیے ہیں۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔جج طاہر عباس سپرا نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔