ڈالمیاسے سرکٹی ‘سپرہائی وے‘ناظم آبادسے 2لاشیں برآمد

77

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابقڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع ملنے پر  پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔سپر ہائی وے زکریہ گوٹھ میٹرو بس اسٹاپ کے قریب سے ایک 45 سالہ شخص کی لاش ملی جس کوسپرہائی وے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔ناظم آباد نمبر 2 حور مارکیٹ فلیٹ نمبر D/26 سے 43سالہ ارشد ولد جاوید کی 3 روزہ پرانی لاش ملی۔ نیو کراچی لاسی گوٹھ اجوہوٹل کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے17سالہ عمیر شاہ ولد فاروق شاہ جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ 12 نمبر میں فضل ہو ٹل کے قریب رہائش پذیر70 سالہ شفیقہ سلطانہ زوجہ محمد یعقوب گھرکی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ نیوکراچی سیکٹر 5G کے مکان نمبر 12میں نامعلوم سمت آنے والی گولی لگنے سے 25قرۃالعین دخترزاہد زخمی ہوگئی۔ ملیرعلی محمد چوک اسٹریٹ نمبر 5کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے نے اسلحے کے زور پر لوٹ مارکی کوشش کے دوران مزاحمت پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زدمیں50سالہ ذوالفقار ولد مختار اور 23سالہ عباس ولد حسن زخمی ہوگئے ۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ زخمیوں کوموقع پر پہچنے والی ملیر سٹی پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔