انسانیت کی خدمت رضائے الٰہی کیلیے کررہے ہیں‘عبدالجمیل

90
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیرعبدالجمیل خان علاقہ لانڈھی شرقی میں عیدالاضحی چرم قربانی مہم میں کام کرنے والے کارکنان میں انعامات تقسیم کررہے ہیں

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی کے کارکنان نے ہمیشہ مصیبت کی ہر گھڑی میں آگے بڑھ کر کام کیا ہے ۔عیدکے موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے اپنے عید کے کپڑے خون آلود کر کے اپنے غریب بھائیوں کیلیے خوشیاں جمع کی ہیں ۔سخت گرمی میں کھالیں جمع کر کے ہلکان ہونے والو ںکو اس کا آخرت میں بہتر اجر ملے گا۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے تحت جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کے اعزاز میں تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر لانڈھی ٹائون کے کوآرڈی نیٹر سیداقبال سعید اور ناظم علاقہ عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر چرم قربانی میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر کارکنان میں انعامات اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ الخدمت بلاتفریق عوام کی خدمت کرتی ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے اور ہم بندگان خدا کی خدمت اللہ کی رضا کیلیے کرتے ہیں۔سیداقبال سعید نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اصل مقصد اقامت دین کا کام ہے اور ہم اس ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔