ایمریٹس کاتعطیلات میںدبئی آنے والوں کیلیے نئی آفرکااعلان

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس نے تعطیلات منانے والوں کے لیے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ایک دلچسپ نئی آفر کا اعلان کیا ہے۔ 1جولائی 2024ء سے 21جولائی 2024 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافر فائیو اسٹار لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی میں دو رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔یہ خصوصی آفر 4 جولائی 2024 ء تا 15 ستمبر 2024 ء کی تاریخوں کے دوران دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے پر تمام ریٹرن ٹکٹوں کے لئے قابل عمل ہے۔ یہ آفر emirates.com، ای کے ایپ، یا ایمریٹس کے ٹکٹنگ دفاتر اور کال سینٹرز یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل بکنگ پر دستیاب ہے۔