ڈرائیور کو مشروب پلا کر مسافر رکشالے اْڑا‘وڈیووائرل

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈرائیور کو مشروب پلا کر مسافر رکشالے اْڑا، و اقعہ کی وڈیو وائرل ہوگئی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مسافر بن کر رکشا میں سوار ہوکر آیا اور ایک مخصوص مقام پر رکشا رکوایا اور ڈرائیور کے ساتھ باہر بیٹھتا ہے۔ملزم اپنے موبائل فون سے کسی کے ساتھ بات کرتا ہے اور اس دوران رکشے والے کو انتظار کرواتا ہے ، جب کہ تھوڑی دیر کے بعد ملزم کا ساتھی ایک مشروب لاکر ملزم اور رکشا ڈرائیور کو دیتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔وڈیو کے مطابق مشروب پینے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو جاتا ہے ۔