انسانی اسمگلنگ کا کیس ‘ درخواست ضمانت کی سماعت 20جولائی تک ملتوی

57

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میںدستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کا کیس,عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں صارم برنی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی صارم برنی وڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان جمع ۔کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی عدالت نے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی،صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔