امریکا: جعل سازی کے الزام میں بھارتی خاتون ڈاکٹر گرفتار

93

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 51 سالہ بھارتی لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش کو 2 کیسوں میں جعلی میڈیکل بل کے ذریعے ہیلتھ انشورنس سے 24 لاکھ ڈالرحاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر مونا گھوش نے 2018 ء سے 2022 ء تک جعلی بل کے ذریعے اپنے ملازمین کے میڈیکل انشورنس ایسے امراض کے علاج میں کلیم کیے جو ان کو لاحق ہی نہیں تھے اور نہ ہی ملازمین اس سے آگاہ تھے۔ لیڈی ڈاکٹر کو سزا رواں برس 22 اکتوبر کو سنائی جائے گی،جو 20برس ہوسکتی ہے۔