آسٹریلیا: یونیورسٹی میں چاقو سے حملہ کرنے والا لڑکا گرفتار

91

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی پولیس نے یونیورسٹی آف سڈنی میں چاقو گھونپنے کے الزام میں 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے یونیورسٹی عمارت کی ناکابند ی کردی۔ حملے میں ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہوا،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق چاقو حملے کے بعد ملزم بس میں سوار ہو گیاتھا ، تاہم ایک اسپتال کے قریب اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے لیے فوری کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حملہ آور اور زخمی نوجوان ایک دوسرے کو جانتے نہیں تھے۔