جنوبی کوریا: تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی‘ 9 افراد ہلاک

81

سیئول(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں تیز رفتار کار نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار سوار 68 سالہ شخص نے ٹریفک اسٹاپ پر کھڑے پیدل چلنے والوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے،جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ کار غلط سمت میں چل رہی تھی اور پیدل چلنے والوں کو کچلنے سے قبل 2 دیگر گاڑیوں سے ٹکرا چکی تھی۔